27 اگست 2014 - 02:09
صیہونی جیلوں میں تقریبا سات ہزار فلسطینی قید

فلسطین ميں قیدیوں سے متعلق وزارت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جیلوں میں تقریبا سات ہزار فلسطینی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں قیدیوں سے متعلق وزارت نے اپنی رپورٹ میں گذشتہ ہفتوں بالخصوص تین صیہونیوں کے غائب ہونے کے بعد فلسطینیوں کی بڑھتی ہوئی گرفتاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی  قیدیوں کی تعداد میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔ اس بیان کے مطابق اس امر کے پیش نظر کہ فلسطینیوں کی گرفتاری ایک تشویشناک المیہ اور معمول کی بات بن گئ ہے، اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد مزید بڑھے گی۔ اس رپورٹ کےمطابق چوراسی فیصد سےزيادہ قیدیوں کا تعلق غرب اردن سے ہے اور ان میں سے نو فیصد سےزیادہ کا تعلق انیس سواڑتالیس کےمقبوضہ علاقوں اور قدس سے ہے جبکہ باقی غزہ پٹی سے تعلق رکھتے ہيں جن میں کچہ اس علاقے پرصیہونی حکومت کے حالیہ زمینی حملے میں گرفتارہوئے ہیں۔ ایسے عالم میں جب صیہونی حکومت غزہ پٹی میں اپنے انسانیت سوز جرائم جاری رکھے ہوئے ہے ، غرب اردن میں جوانوں کی گرفتاری کو ان کی سرکوبی کا ذریعہ بنائے ہوئے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲